• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینسر کے ایک لاکھ سے زیادہ مریضوں کو بنیادی اشیا کیلئے رقم کی ادائیگی میں مشکلات

لندن(پی اے )ایک چیریٹی مک ملن سپورٹ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیاہے کہ کینسر کے ایک لاکھ سے زیادہ مریضوں کو کورونا کی وجہ سے بنیادی ضرورت کی اشیا کیلئے ادائیگیوںمیں مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہاہے ۔رپورٹ میں کہاگیاہے کہ کینسر کے کم وبیش 4 فیصد مریضوں کو اپنے کھانے پینے ،یوٹیلیٹی بلز ،کرائے اورمارگیج کی ادائیگی میں دشواری کاسامنا کرنا پڑرہاہے ،کورونا کی وجہ سےبنیادی اشیائے ضرورت کے حصول میں مشکلات کاسامنا کرنے والے کینسر کے 70فیصد مریضوں کوذہنی دبائو،پریشانی اورڈپریشن کا سامنا کرنا پڑرہاہے ،چیریٹی کی رپورٹ میں یہ دعویٰ بھی کیاگیاہے کہ ان لوگوں میں سے 24 فیصد افراد میں حالیہ مہینوں کے دوران خود کشی کرنے کے خیالات سامنے آئے جبکہ عام طورپر کینسر کے صرف 3فیصد مریضوں میں خودکشی کے خیالات پائے جاتے ہیں۔یہ نتائج یوگوسروے کے دوران سامنے آئے سروے کے دوران دسمبر میں 2,900 سے زیادہ افراد ایسے افراد جن کو کینسر تشخیص کیاجاچکاہے بات چیت کرکے ان کے خیالات معلوم کرنے کی کوشش کی گئی،چیریٹی کے ایک اندازے کے مطابق فی الوقت برطانیہ میں مجموعی طورپر کینسر کے کم وبیش 3 ملین مریض موجود ہیں ،اب جبکہ 3 مارچ کو بجٹ پیش کیا جانا ہے،چیریٹی نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ کینسر کے مریضوںکو غیریقینی صورت حال نجات دلائے اور یونیورسل کریڈٹ کے تحت ادائیگیوں میں مستقل بنیادوں پر 20 پونڈ کا اضافہ کردیا جائے، رپورٹ میں کہاگیاہے کہ برطانیہ میں کینسر کے کم وبیش 16 فیصد مریض کورونا کی وجہ سے شدید متاثر ہوئے ہیں، چیریٹی نے اس حوالے سے بعض مریضوں کودرپیش مشکلات کی تفصیلات بھی پیش کی ہیں جن میں ان کاکہناتھا کہ انھیں یونیورسل کریڈٹ کے تحت جو 20 پونڈ ملتے ہیں وہ تو ڈاکٹر سےملاقاتوں کیلئے آمدورفت کے کرائے میں خرچ ہوجاتے ہیں ۔چیریٹی کے کمیونی کیشن اور ایڈووکیسی سے متعلق امور کے ڈائریکٹر اسٹیون مکل نٹوش کا کہنا ہے کہ ہم جانتے ہیں کہ بہت سے لوگوں کورونا سے پہلے بھی اشیائے ضرورت کے حصول میں مشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہاتھا انھوں نے کہا کہ انھوں نے لوگوں سے باتیں کی ہیں جس سے ظاہرہوتاہے کہ بہت سے لوگ تو اس بات پر فکر مند ہیں کہ وہ اپنے علاج معالجے کے اخراجات کیسے پورے کریں گے،جوزف راو ن ٹری فائونڈیشن کی زندگی کی ڈور قائم رکھو کمپین ،مک ملن اور دیگر کم وبیش 100 اداروں نے ایک خط میں یونیورسل کریڈٹ میں مستقل طورپر 20 پونڈ اضافہ کرنے کامطالبہ کیاہے۔

تازہ ترین