• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حکومت سندھ نے وبائی امراض کو قابو پانے کے لئے اہم فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں صوبائی وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرافضل پیچوہو کی سربراہی میں کمیونیکیبل ڈیزیز کنٹرول پر اہم اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری صحت ڈاکٹر کاظم حسین جتوئی، ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ارشاد میمن، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر تیرتداس، گلوبل فنڈ پروگرام کے نمائندوں نے شرکت کی،اس موقع پر ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کا کہنا تھا کہ سندھ میں اسکول میں داخلہ لینے والے ہر بچے کا ٹی بی، ہیپٹائٹس اور دیگر ضروری ٹیسٹ کیے جائیں گے،اسکریننگ سے ہم 32 مختلف امراض کی تشخیص کر سکتے ہیں جس سے بیماریوں کو سمجھنے اور علاج میں مدد مل سکے گی،اجلاس میں اس بات کا بھی فیصلہ کیا گیا کہ ٹی بی کے علاج میں استعمال ہونے والی ادویہ کھلے عام فروخت پر کنٹرول کیا جائے گا،حکومت ٹی بی کنٹرول پروگرام کے تحت علاج اور ادویہ کی فراہمی مفت کر رہی ہے۔

تازہ ترین