• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں سائنس کیلئے ڈاکٹرولف کی خدمات کوہمیشہ یاد رکھاجائیگا، مقررین

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مقررین نے کہا ہے کہ پاکستان میں سائنس کے لئے جرمنی کے معروف سائنسدان اور ٹیوبن جِنگ یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر ولف گینگ فولٹر کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،ان کی موت سے پاکستان میں سائنس بین الاقوامی سطح پر ایک ہمدر د ا ور مددگار اسکالر سے محروم ہوگئی ہے، پروفیسر ولف گینگ فولٹر پاکستان قوم کے لئے بے پناہ محبت اور جذبہ احترام رکھتے تھے، پاکستان کے لئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم پاکستان کی قائم کردہ ٹاسک فورس برائے سائنس اور ٹیکنالوجی کے چیئرمین اور آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے سرپرستِ اعلیٰ پروفیسر عطا الرحمٰن، بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم(آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے سربراہ اور کامسٹیک کے کوارڈینیٹر جنرل پروفیسرمحمد اقبال چوہدری، پروفیسر عبدالملک، پروفیسر خالد ایم خان، پروفیسر عابد علی اور ٹیوبن جِنگ یونیورسٹی جرمنی کی ڈاکٹر سمبلہ فاروق نے پروفیسر ولف گینگ فولٹر کی یاد میں آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی میں پیر کو منعقدہ ایک تعزیتی اجلاس کے دوران کیا۔ واضح رہے کہ پروفیسر ولف گینگ فولٹر کا طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا ہے۔ ڈاکٹر عطا الرحمٰن نے کہا کہ پروفیسر ولف گینگ فولٹر پاکستان اور جرمن دوستی اورسائینسی تعاون کے سفیر تھے، پاکستان میں سائنس کے لئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ پروفیسرمحمد اقبال چوہدری نے کہا کہ پروفیسر ولف گینگ فولٹر دراصل بین الاقوامی مرکز کے بانیان میں سے ایک ہیں۔

تازہ ترین