• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

Buy Now Pay Latter اسکیمیں آن لائن تیز ترین رفتار بڑھتا طریقہ

لندن (پی اے) ابھی خریدیں، ادائیگی بعد میں کریں والی اسکیمیں برطانیہ میں گزشتہ سال آن لائن پر تیز ترین رفتار سے بڑھتا ہوا طریقہ رہا، یہ انکشاف ایک رپورٹ سے ہوا ہے، رپورٹ کے مطابق پیشگوئی کی گئی ہے کہ 2024ء تک یہ اسکیمیں برطانیہ کے ای کامرس اخراجات کا 10فیصد حصہ ہوں گی، ریسرچ میں پیشگوئی کی گئ ہے کہ مجموعی طور پر اسکیموں کے اخراجات 2020ء میں 9اعشاریہ 6بلین پونڈ سے بڑھ کر 2024ء میں 26اعشاریہ 4بلین پونڈ ہوجائیں گے، رپورٹ پے منٹ پروسیسنگ ٹیکنالوجی پروائیڈر ورلڈ پے نے مرتب کی جو جو فائڈیلٹی انفارمیشن سروسز کا ایک برانڈ ہے، اس کے یورپ مڈل ایسٹ اور افریقہ کے جنرل منیجر نے کہا ہے کہ اسکیمیں صارفین کو اپیل کرتی رہیں گی، انہوں نے کہا ہے کہ ہماری پیشگوئی ہے کہ اسکیموں کا سیکٹر سست نہیں ہوگا، رپورٹ میں 41ملکوں کا احاطہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ برطانیہ کی ای کامرس مارکیٹ چین اور امریکہ کے بعد تیسری سب سے بڑی ای کامرس مارکیٹ ہے اور 2024ء تک برطانیہ میں تمام خریداری کا 20فیصد سے زائد حصہ آن لائن پر ہوگا، 2020ء میں برطانیہ کی ای کامرس 192 بلین پونڈ تک پہنچ گئی ہے اور توقع ہے کہ 2024ء تک یہ بڑھ کر 264 بلین پونڈ تک ہو جائے گی، یہ 2019ء سے 2020ء کے درمیان 13فیصد اضافہ ہے، موبائل شاپنگ آن لائن سیلز میں اضافے کا محرک ہوگی اور رپورٹ میں پیشگوئی کی گئی ہے کہ برطانیہ میں تمام آن لائن شاپنگ کا 40فیصد حصہ موبائل کے ذریعہ ہوگا، کورونا وائرس کی وبا کے دوران خریداروں کا ایسی مصنوعات کی طرف رخ ہونے کے بعد فروری 2021ء میں اعلان کیا گیا تھا کہ بی این پی ایل کریڈٹ ایگزیمنسٹی کو فنانشل کنٹریکٹ اتھارٹی ریگولیٹ کرے گی، شہادت سے پتہ چلتا ہے کہ یہ اسکیمیں خواتین اور نوجوانوں میں خاص طور پر مقبول ہیں تاہم ان کے ادائیگی ہونے کے متحمل نہ ہونے پر ان پر نکتہ چینی کی گئی ہے، ورلڈ پے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بی این پی ایل سروسز مسلسل دوسرے سال برطانیہ میں تیز ترین رفتار سے بڑھتا ہوا طریقہ رہا اور اگلے چار سال تک یہ رجحان برقرار رہے گا، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یورپ کے اندر کیش کا استعمال خاص طور پر برطانیہ اور فرانس میں کم رہا جب کہ جرمنی میں کمی کم تھی، ڈنمارک، سویڈن اور ناروے کے 5سال کے اندر تقریباً کیش لیس ہونے کی توقع ہے جب کہ جرمنی، اٹلی، اسپین اور پولینڈ میں کیش کا استعمال اوسط سے اوپر رہے گا، ورلڈ پے 2021ء گلوبل پے منٹس رپورٹ پوری دنیا میں 46ہزار صارفین کے سروے کو استعمال کرکے مرتب کی گئی ہے، پیٹ وکس نے کہا ہے کہ ریسرچ سے پتہ چلتا ہے کہ صارف کے رجحان میں تبدیلی کی رفتار اور درجہ جس کا مشاہدہ ہم نے گزشتہ 12ماہ میں کیا ای کامرس بڑھ رہی ہے اور ریٹیلرز کو صارف کے اخراجات کے حصول کیلئے مضبوط آن لائن موجودگی کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین