کراچی(اسٹاف رپورٹر)قائد آباد کی بسم ﷲ کالونی میں مبینہ پولیس مقابلے میں اسٹریٹ کرمنل عامر عرف کالو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا پولیس کے مطابق عامر عرف کالو علاقے میں دہشت کی علامت سمجھا جاتا تھا جس کے قبضے سے اسلحہ اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔
اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے غزہ کبھی نہ چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ ہم غزہ کے اندر تک موجود ہیں کبھی غزہ نہیں چھوڑیں گے۔
کسان برادری کو ریلیف دینے کے لیے حکومت نے یو ٹرن لے لیا، نئی پالیسی اپریل 2026 سے نافذ ہوگی۔ برطانوی حکومت نے زرعی شعبے کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے فارمز پر وراثتی ٹیکس سے متعلق اپنی مجوزہ پالیسی میں نمایاں نرمی کا اعلان کر دیا ہے۔
بورےوالا میں ایڈیشنل سیشن جج نے دوہرے قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔
عارف حبیب گروپ کے چیئرمین عارف حبیب نے کہا ہے کہ قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کو دوبارہ عظیم بنانے کے لیے محنت کریں گے۔
جامعہ کراچی کی سینیٹ کا 23 واں اجلاس منگل کے روز چائنیز ٹیچرز میموریل آڈیٹوریم، جامعہ کراچی میں صوبائی وزیر برائے جامعات و تعلیمی بورڈز محمد اسماعیل راہو کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں سینیٹ کے 22 ویں اجلاس (منعقدہ 23 دسمبر 2024ء) کی کارروائی کی متفقہ طور پر منظوری دی گئی۔
وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت چاہتی ہے کہ تمام ادارے پاؤں پر کھڑے ہوں، پی آئی اے کی بولی میں جیت پاکستان کی ہوئی۔
امریکی محکمہ انصاف نے ایپسٹن کیس کی مزید دستاویزات جاری کردیں۔ واشنگٹن سے خبر ایجنسی کے مطابق 29 ہزار صفحات پر مشتمل دستاویزات میں ویڈیوز اور قانونی ریکارڈ شامل ہیں۔
سینٹرل پولیس آفس (سی پی او) نے بتایا ہے کہ کوہاٹ کے پہاڑی علاقے میں پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی کارروائی میں 8 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف سوئیڈن سے تعلق رکھنے والی سرگرم کارکن گریٹا تھنبرگ کو لندن میں گرفتار کر لیا گیا۔
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ غریب آدمی کہیں بھی ہو گا، مریم نواز اُس کے ساتھ کھڑی ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور چیئرمین پاکستان فرانس بزنس فورم سردار ظہور اقبال نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پانچ دسمبر کو ایوانِ صدر میں چیف آف ڈیفنس فورسز کا منصب سنبھالتے ہوئے جس اعتماد، عزم اور بصیرت کے ساتھ یہ اعلان کیا تھا کہ ’اب پاکستان کی اڑان کا وقت آ گیا ہے‘ برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز کی حالیہ تجزیاتی رپورٹ درحقیقت اسی سوچ اور وژن کی عملی عکاس ہے۔
حکومتِ سندھ کا کویت کے ساتھ تھر واٹر سپلائی پروجیکٹ، کراچی ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ اور این ای ڈی ٹیکنالوجی پارک کے قیام کے منصوبوں پر دستخط ہو گئے۔
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ملک کو وسیع اور مسلسل نوعیت کے چیلنجز کا سامنا ہے۔
برطانیہ کی حکمران جماعت لیبر پارٹی کی چیئر اینا ٹرلی نے اس قیاس آرائی کو مسترد کر دیا ہے کہ وزیرِاعظم سر کیئر اسٹارمر کی قیادت کو چیلنج کیا جا رہا ہے۔ انھوں نے واضح طور پر کہا کہ وہ اگلے کرسمس تک “یقیناً برطانیہ کے وزیرِ اعظم ہوں گے۔
درجۂ حرارت میں نمایاں کمی ہونے کی وجہ سے معمولاتِ زندگی بھی متاثر ہیں، کرسمس کے روز 3 ڈگری سینٹی گریڈ درجۂ حرارت کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
برطانیہ میں کرسمس سے چند روز قبل 120پارسل غائب ہونے پر ایوری کے ایک ٹھیکیدار کو حراست میں لے لیا گیا۔