اسلام اآباد ( نامہ نگار)قومی اسمبلی میں تحریک اعتماد کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میں اپوزیشن کی طرف سے واحد رکن محسن داوڑ شریک ہوئے ، بعدازاں انہوںنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جتنے لوگ قومی اسمبلی میں ظاہر کیے گئے اتنے لوگ ہاؤس میں موجود نہیں تھے اور میں اس کی تحقیقات کا بھی مطالبہ کرتا ہوں۔ اس بات کی تحقیقات ہونی چاہئیے کہ کون کون قومی اسمبلی میں آیا۔