• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرائم کے سدباب کیلئے بلاتاخیر اقدامات ترجیحات میں شامل ہیں،آئی جی

لا ہو ر (کرائم رپو رٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی نے کہا ہے کہ سٹیزن سنٹرک پولیسنگ کے تحت عوام میں پولیس امیج کو بہتر سے بہتر کرنے اورشہریوں کی خدمت و تحفظ کے علاوہ جرائم کی فری رجسٹریشن اور انکے سدباب کیلئے بلاتاخیر اقدامات کو یقینی بنانا پنجاب پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے لہذا فرنٹ ڈیسک پر درخواست وصولی سے ایف آئی آر کے اندراج تک تمام مراحل کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کیلئے نئی ایپ بنائی جائے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ نئے سٹیزن سینٹرک پولیسنگ اور مانیٹرنگ سسٹم کو ضلع قصور سے پائلٹ پراجیکٹ کے طور پرجلد از جلد شروع کیا جائے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی درخواست وصولی کے بعد مقدمات کے اندراج میں تاخیر پر ذمہ داران سے جواب طلبی کی جائے ۔ یہ ہدایات انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میں سٹیزن سنٹرک پولیسنگ، جرائم کی فری رجسٹریشن اور مانیٹرنگ سسٹم سے متعلقہ امور بارے منعقدہ اجلاس کی صدارت کے دوران افسران کو جاری کیں۔
تازہ ترین