بھارت کے مقبول ترین رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 14 میں چیلنجرز کی حیثیت سے قدم رکھنے والی متنازع کنٹسٹنٹ عرشی خان نے ممبئی میں اپنا گھر خرید لیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عرشی خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ’میں نے ہمیشہ ایک خواب دیکھا تھا کہ میں اپنے خوابوں کے شہر ممبئی میں اپنا گھر بناؤں اور مجھے یقین نہیں آرہا کہ میرا خواب پورا ہوگیا۔‘
عرشی خان نے کہا کہ ’میں کل رات تک کرائے کے مکان میں رہ رہی تھی لیکن اب ممبئی میں میرا اپنا ذاتی گھر ہے اور مجھے خود پر بےحد فخر بھی محسوس ہورہا ہے۔‘
اُنہوں نے کہا کہ ’میں اپنے رب کی بےحد شکرگزار ہوں کہ جو ہر اچھے برے وقت میں میرے ساتھ ہوتا ہے اور مجھے بےشمار نعمتوں سے نوازتا ہے۔‘
عرشی خان نے کہا کہ ’میں اپنے والدین کا شکریہ ادا کروں گی کیونکہ اُنہوں نے مجھ پر بھروسہ کیا اور اس کے ساتھ ہی خصوصی طور پر سلمان خان اور بگ باس کا بھی شکریہ ادا کروں گی۔‘
بگ باس کی کنٹسٹنٹ نے کہا کہ ’ممبئی میں یہ میری پہلی پراپرٹی ہے۔‘انہوں نے کہا کہ نئے گھر میں منتقل ہونا ’سر درد ‘ ہوسکتا ہے لیکن میرے لیے یہ تفریح کا ماحول لگ رہا ہے۔‘
اُنہوں نے کہا کہ ’میں اپنے نئے گھر میں چیزوں کو اپنے طریقے سے ڈیزائن کر رہی ہوں جبکہ اس ضمن میں ڈیزائنرز بھی میری مدد کر رہے ہیں اور وہ ایسی چیزیں بنا رہے ہیں جس طرح میری خواہش ہے۔‘
عرشی خان کا مزید کہنا تھا کہ ’میرے نئے گھر کی ڈیزائننگ کا زیادہ تر کام ختم ہوگیا ہے۔‘
واضح رہے کہ عرشی خان اس سے قبل بگ باس کے سیزن 11 میں بھی جلوہ گر ہوئی تھیں اور بگ باس کی وجہ سے ہی عرشی خان کی مقبولیت میں کافی حد تک اضافہ ہوا۔