• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن نے سینیٹ کی وائرنگ اُکھاڑ دی، بل بھیجیں گے، فواد چوہدری


کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو نیوز پروگرام ’جرگہ‘ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ اسپائی کیمروں کے چکر میں اپوزیشن نے سینیٹ میں سی سی ٹی وی کیمروں کی وائرنگ اُکھاڑ دی انہیں 54ہزار 7سو کو بل بھیجیں گے ۔ مسلم لیگ ن کے رہنما مصدق ملک نے کہا کہ انہوں نے چیئرمین سینیٹ کو ایلیکٹ یا سلیکٹ کروایا انہیں 54لاکھ روپے کا بل بھیجا جانا چاہئے ۔ ترجمان بلاول بھٹو زرداری مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ حکومت اپوزیشن کو اوپن بیلٹ پر انگیج کرتی تو ضرور اس پر بات ہوسکتی تھی لیکن ہم کس کے ساتھ بات کریں پاک بھارت جنگ کی نوعیت آگئی اس موقع پر وزیراعظم بات کرنے نہیں بیٹھے تو کیا یہ سمجھتے ہیں یہ ہمارے ساتھ کسی بھی معاملے میں بیٹھ کر گفتگو کرسکتے ہیں۔سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفی نواز کھوکھر کا مزید کہنا تھا کہ صبح نو کا وقت ہوگا شیری رحمان میرے پاس آئیں اور کہا کہ ہاؤ س میں جا کر پولنگ بوتھ وغیرہ دیکھ لیں ڈاکٹر مصدق ملک ساتھ تھے جہاں پولنگ بوتھ لگا ہوا تھا ہم وہاں گئے تو ہم نے دیکھا کہ وہاں ایک لیمپ موجود تھا ہم نے پوچھا لیمپ یہاں کیوں رکھا ہوا ہے انہوں نے کہا روشنی کی غرض سے رکھا گیا ہے ہم نے کہا یہاں بہت لائٹ موجود ہے مزید روشنی کی ضرورت نہیں ہے اس وجہ سے ہمیں شک گزرا اس دوران میں نے ٹی وی اسکرین کے نیچے کیمرا کی طرح کی چیز نظر آئی جو ٹیپ سے چپکائی گئی تھی میں نے قریب جا کر دیکھا تو وہ کیمرہ تھا اتنی دیر میں ڈاکٹر مصدق کی نظر بھی ایک کیمرہ پر پڑ گئی جب ہم نے اس پر آواز اٹھانی شروع کی تو اور سینٹرز بھی آگئے اور سینٹر طلحہ محمود پولنگ بوتھ کے نیچے ٹوٹلنے لگے وہاں پر بھی ٹرانسامیٹر جیسی کوئی چیز تھی۔وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ مصطفی نواز کھوکھر اور مصدق ملک کو 54 ہزار سات سو کا بل سینٹ بھیج رہی ہے انہوں نے اسپائی کیمرہ کے چکر میں ساری سی سی ٹی وی کی وائرنگ اکھاڑ دی ہے۔ سینٹ میں ایک پی ٹی وی پارلیمنٹ ہے ان کے کیمرے ہیں جو اوپر سے پروگرام دیکھتے ہیں دوسرا پوری بلڈنگ میں سیکورٹی کی وجہ سے سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہوئے ہیں۔چونکہ یہ سیاستدان ہیں انہوں نے پورا دن میڈیا اٹینشن لیے رہے۔ رہنما مسلم لیگ نون سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ جو انہوں نے چیئرمین سینٹ ایلکٹ یا سلیکٹ کروائیں ہیں انہیں بل 54 لاکھ کا بھیجنا چاہیے یہ جو انہوں نے دو تین دن کے لیے سینٹ اور پارلیمان کی بلڈنگ بند کی ہے اب دیکھتے ہیں یہ کیا چیزیں ٹیمپر کرتے ہیں تمام ثبوتوں کی ذمہ داری اب چیئرمین سینٹ کے پاس ہے ۔ اجلاس کو ہدایت دے کر ختم کروایا گیا کئی لوگوں نے تقاریر کرنی تھی اور چھ سالہ جو بھی کیا ہے اس حوالے سے لوگوں کو تقریر کرنی تھی لیکن چیئرمین سینٹ نے کہا کہ تقاریر فوری طور پر ختم کی جائیں کیوں کہ ہم نے انتظامات کرنے ہیں۔ مصطفی نواز کھوکھر نے مزید کہا کہ پہلے دن ان کا یہ موقف تھا کہ اپوزیشن نے یہ کیمرے لگائے ہیں یعنی ہال کا کنٹرول اپوزیشن کے پاس تھا۔ حکومت اپوزیشن کو اوپن بیلٹ پر انگیج کرتی تو ضرور اس پر بات ہوسکتی تھی لیکن ہم کس کے ساتھ بات کریں پاک بھارت جنگ کی نوعیت آگئی اس موقع پر وزیراعظم بات کرنے نہیں بیٹھے تو کیا یہ سمجھتے ہیں یہ ہمارے ساتھ کسی بھی معاملے میں بیٹھ کر گفتگو کرسکتے ہیں۔ووٹ غلط طریقے سے مسترد کیے گئے متعدد سپریم کورٹ کے فیصلے موجود ہیں جو کہتی ہیں کہ نام پر مہر ٹھیک ہے ردِ عمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ کا کوئی فیصلہ اس پر نہیں ہے وہ جنرل الیکشن پر ہے۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ایک انکوائری کمیٹی بن گئی ہے۔ یہ جو کیمرے ہیں ان کا ٹیکنالوجی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔مصدق ملک نے جو کہانی سنائی ہے اس حوالے سے بتاتا چلوں کہ سب سے پہلے جیو نے رپورٹ کیا کہ یہ کیمرا ہمیشہ سے یہاں پر لگا ہوا ہے اور جیو کے جو رپورٹر تھے اس نے یہ بات کہی کہ سی سی ٹی وی کے کیمراز ہیں آپ ان رپورٹر کو بھی لا ئن پر لے لیں ان کا کہنا تھا کہ یہ کیمرے ہمیشہ سے یہاں تھے غلطی یہ ہوئی ہے کہ بوتھ ان کیمروں کے نیچے کیوں لگایا گیا۔

تازہ ترین