• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: چینی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر مرتضیٰ وہاب کا ویڈیو بیان


کراچ سمیت ملک بھر میں چینی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا ویڈیو بیان سامنے آگیا۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ چینی 2018 میں 55 روپے کلو تھی اور آج 100 روپے سے تجاوز کرگئی ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے نوٹس کے باوجود مافیا کے خلاف کارروائی عمل میں نہیں آئی۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ تسلسل کے ساتھ خان صاحب کے دور میں چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

واضح رہے کہ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق کراچی میں چینی سب سے مہنگی ہوگئی ہے اور اس کی قیمت 105 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔ ملک کے 6 شہروں میں فی کلو چینی 100 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں چینی 105 روپے، کوئٹہ، بہاولپور، سیالکوٹ، ملتان اور پشاور میں 100 روپے کلو فروخت کی جارہی ہے جبکہ حیدرآباد میں 98 سے 100 روپے اور فیصل آباد میں 98 روپے کلو مل رہی ہے۔

اس کے علاوہ خضدار97، سرگودھا 96، سکھر 98، لاڑکانہ95 اور بنوں میں چینی 95 روپے فی کلو تک فروخت ہورہی ہے۔

تازہ ترین