• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مالی : شدت پسندوں کا یواین امن مشن کے کیمپ پر حملہ،4 اہلکار ہلاک

مغربی افریقی ملک مالی میں شدت پسندوں نے یواین امن مشن کے کیمپ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں یواین مشن کے 4اہلکار ہلاک جبکہ19 زخمی ہوگئے۔

حملےمیں ہلاک ہونےوالےیواین پیس کیپرزکا تعلق چاڈسےہے جبکہ یواین سیکریٹری جنرل انتونیوگوئتریس کی مالی میں حملےکی شدید مذمت کی ہے۔

یواین مشن کےمطابق یواین مشن حملہ مالی کے علاقے اگولہوک میں کیاگیا جس میں تقریبا100 کے قریب حملہ آور بائیک اور گاڑیوں میں سوار ہوکر آئےتھے۔

یواین پیس کیپرز اور حملہ آوروں کےدرمیان مقابلہ 3گھنٹے تک جاری رہا جبکہ حملہ آوروں نے مارٹرشیلنگ،فائرنگ،خودکش کاربم دھماکاکیا، مقابلےمیں 20حملہ  آور مارے گئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔

تازہ ترین