• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب، مادہ جانوروں کے ذبیحے پر پابندی عائد

پنجاب میں مادہ جانوروں کے ذبیحے پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے مادہ جانوروں کو ذبح کرنے پراینیمل ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

محکمہ کورنٹائن پنجاب کے مطابق مارکیٹ میں گوشت کیلئے جانوروں کی دستیابی مشکل ہونے لگی، جوان مادہ جانوروں، بچوں کے ذبیحے کے باعث جانوروں کی تعداد کم ہو رہی ہے۔

محکمہ کورنٹائن پنجاب کے مطابق ضوابط پر عمل نہ ہوا تو گوشت کی ایکسپورٹ پر6 ماہ پابندی پر غور ہوسکتا ہے۔

 ماہرین کا کہنا ہے کہ 3 سال سے کم عمر گائے اور ڈیڑھ سال سے کم عمر بکرا ذبح نہیں کیا جاسکتا، 6سال سے بڑی گائے، 3سال سےبڑے بکروں کے ذبیحہ سےنسل کشی رک سکتی ہے۔

تازہ ترین