• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میانمار، فوجی بغاوت کےخلاف مظاہروں کے حمایتی معروف اداکار گرفتار

میانمار میں فوج کا جمہوریت کےحامیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، فوجی بغاوت کےخلاف مظاہروں کی حمایت کرنے والے معروف اداکار کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ متعدد فنکاروں سمیت 120 شخصیات کی گرفتاری کے وارنٹ بھی جاری کردیے گئے ہیں۔

لندن میں میانمار کے سفیر پر میانمار کے سفارت خانے کے دروازےبند ہیں، لندن میں میانمار کے سفیر کا کہنا ہے کہ سفارتخانے سے نکلا تو دفاعی اتاشی ان کےحامی سفارتخانےمیں گھس گئے، دفاعی اتاشی، ان کےحامیوں نے مجھے سفارتخانے میں داخل ہونےنہیں دیا۔

انہوں نے کہا کہ دفاعی اتاشی نے سفارت خانے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے، دفاعی اتاشی کا کہناہے انہیں ینگون سے احکامات ملے تھے۔

سفیر میانمار کے مطابق دفاعی اتاشی نے نائب سفیر کو ناظم الامور مقررکر دیا ہے اور ساتھ ہی برطانیہ سےمداخلت کرنے کا مطالبہ بھی کردیا۔

برطانوی وزارت خارجہ نے کہا کہ میانمار کے سفارتخانےمیں ہونے والے واقعہ پر معلومات حاصل کر رہےہیں۔

یاد رہے کہ لندن میں میانمار کے سفیر نے رہنما آنگ سان سوچی کی رہائی کامطالبہ کیا تھا، میانمار میں یکم فروری سے اب تک 598 مظاہرین ہلاک ہوچکےہیں جبکہ 2ہزار900 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

تازہ ترین