• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، جمعے اور اتوار کو کاروباری مراکز بند رہیں گے


عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ اور پھیلاؤ روکنے سے متعلق سرکاری احکامات اور کورونا وائرس ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرانا شروع کر دیا گیا ہے۔

 محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق شہر قائد کراچی سمیت سندھ بھر  کی مصروف مارکیٹیں تجارتی اور کاروباری مراکز  جمعے اور اتوار کو بند رہیں گے۔

 محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے صوبے بھر میں ہفتے میں دو دن بازار بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

 محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق جنرل اسٹورز، بیکری، گوشت، پھل اور سبزیوں کی دکانیں صبح 6 سے رات 8 تک کھلی رہیں گی۔

سندھ حکومت کے فیصلے اور ہفتے میں دو سیف ڈیز کی ایس او پیز کے تحت حیدرآباد میں تمام چھوٹے بڑے تجارتی و کاروباری مراکز بند بھی بند کر دیئے گئے ہیں۔

حیدرآباد میں صدر بازار، ریشم بازار، شاہی بازار، بوہری بازار سمیت تمام بازار بند ہیں جبکہ میڈیکل اسٹور، اشیائے خورونوش، دودھ ڈیری اور بیکری آئٹم کی دکانیں کھلی ہیں۔

تازہ ترین