• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیئر ورکرز کی کم از کم اجرت میں قانونی اصلاحات کرنیکا مطالبہ

لندن ( پی اے) یونین اور چیرٹی لیڈرز بھی ہزاروں کیئر ورکرز کو متاثر کرنے والی کم از کم اجرت کیلئے اصلاحات کا مطالبہ کرنے والی قوتوں میں شامل ہو گئے ہیں۔ یونیزن اور مینکیپ نے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو مشترکہ طور پر ایک خط لکھا ہے جس میں انہوں نے روز دیا ہے کہ کیئر ورکرز کیلئے کم از کم اجرت کے رولز میں ترمیم کرنے کیلئے فوری طور پر کارروائی کی ضرورتہے، لہذا نیند میں تبدیلی یعنی جہاں سٹاف کو راتوں کو گھر سے دور رہنا پڑتا ہے اور اس کی تشریح ورکنگ ٹائم سے ہوتی ہے۔ یہ موو گزشتہ ماہ کے عدالتی فیصلے کے بعد آئی ہے کہ جب ملازمین سو رہے ہیں تو انہیں کم سے کم اجرت کی شرح پر ادائیگی نہیں کی جانی چاہئے، صرف اس وقت یہ ادائیگی ہونی چاہئے جب وہ بیدار ہوں اور لوگوں کی دیکھ بھال کر رہے ہوں۔ یونینزن اور مینکیپ طویل عرصے سے چلنے والے کیس میں مخالف فریق تھے۔ بورس جانسن کو لکھے گئے خط میں دونوں کا کہنا ہے کہ وہ دونوں ’’مناسب فنڈڈ کیئر سیکٹر‘‘ کے ایک ہی نظریہ پر متحد ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ لو پے کمین سے کہے کہ وہ سلیپ ان پے کے معاملے کی انویٹی گیشن کرے اور شفٹس کی حیثیت کا دوبارہ جائزہ لے۔ انہوں نے سپریم کورٹ کی رولنگ کو کیئر ورکرز کیلئے ایک بہت بڑا دھچکا قرار دیا ہے۔ یونینزن جنرل سیکرٹری کرسٹینا میکینا نے کہا کہ کیئر سیکٹر میں بحران سوسائٹی کے سب سے زیادہ کمزور لوگوں کے ساتھ غداری ہے۔ برسوں سے پورا سیکٹر تباہ حال ہے اور حکومت نے اسے نظرانداز کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر گھنٹے کے سٹاف ورک کیلئے مناسب اجرت بہت اہم ہے اور شدید درکار اصلاحات کا اہم حصہ ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ اس معاملے پر یونیزن اور مینکیپ دونوں متحد اور متفق ہیں اور پورے کیئر سیکٹر میں قوت احساس کو نمایاں کرتی ہیں کہ کیئر سیکٹر اب بہت ہو چکا۔ منسٹرز کو لازمی طور پر اس جانب توجہ مرکوز کرنی چاہئے اور فوری اقدام کرنا چاہئے۔ مینکیپ کے چیف ایگزیکٹو ایڈل ہیریس نے کہا کہ کیئر ورکرز اس معاشرے میں سب سے کم معاوضے کے حوالے سے جانے جاتے ہیں، پھر بھی وہ ہمارے پیاروں کی مدد کرنے کیلئے انتہائی اہم اور سکلڈ کام کرتے ہیں۔ اس پر وہ بجا طور پر بہتر تنخواہ کے مستحق ہیں۔ بورس جانسن نے سوشل کیئر کو درست کرنے کا وعدہ کیا ہے اور اوورنائٹ سپورٹ کیلئے منصفانہ ادائیگی پہلا قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ہم یونیزن کے ساتھ مل کر وزیراعظم سے کم سے کم اجرت قانون میں تبدیلی کی درخواست کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اخرکار حکومت کی اصلاحات میں سوشل کیئر کو مناسب فنڈ کی فراہمی اور تنخواہوں میں بہتری کو لازمی شامل کیا جانا چاہئے تاکہ ہم اپنے سوشل کیئر کو عالمی معیار کا بنا سکیں جو ہمارے لئے باعث فخر ہو۔
تازہ ترین