• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوگر اسکینڈل، جے آئی ٹی سربراہ تبدیل

لاہور (نمائندہ جنگ) شوگر سکینڈل کی تحقیقات کرنے والی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے سربراہ کو تبدیل کر دیا گیا۔ ڈائریکٹر ایف آئی اےلاہور ڈاکٹر رضوان کی جگہ ایڈیشنل ڈائریکٹر ابو بکر خدا بخش کو انکوائری آفیسر مقرر کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر رضوان نے شوگر مافیا کے خلاف آپریشن کرنے اور جہانگیر ترین سمیت اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے خود انکوائری کی تھی اس کے علاوہ بھی چینی کی ذخیرہ اندوزی اور سٹہ بازی میں ملوث دیگر بااثر سٹہ بازوں اور شوگر ملز مالکان کے خلاف تمام مقدمات درج کرنے سے لیکر تفتیش کرنے اور اسٹیٹ بینک سمیت ایف بی آر اور دیگر اداروں سے ملنے والے شوائد کی جانچ پڑتال اپنی نگرانی میں کرتے رہے ۔

تازہ ترین