• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف بالی ووڈ اداکار و ریٹائرڈ آرمی آفیسر بکرم جیت کنورپال کورونا سے چل بسے

معروف بالی ووڈ اداکار و ریٹائرڈ آرمی آفیسر بکرم جیت کنورپال 52 سال کی عُمر میں کورونا وائرس کی وجہ سے دُنیا سے کوچ کرگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریٹائرڈ آرمی آفیسر اور بالی ووڈ و بھارتی ٹیلی وژن انڈسٹری کے مقبول ترین اداکار بکرم جیت کنورپال کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد طبیعت نہ سنبھلنے پر اس دُنیا سے رخصت ہوگئے ہیں۔

اداکار بکرم جیت کنورپال کی موت کی خبر بالی ووڈ فلم ساز اشوک پنڈت نے کچھ دیر قبل ہی اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر دی ہے۔

بالی ووڈ فلمساز نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’یہ سُن کر بہت افسوس ہوا کہ آج صبح اداکار بکرم جیت کنورپال کورونا وائرس سے لڑتے ہوئے ہمیں چھوڑ کر چلے گئے۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’اداکار بکرم جیت کنورپال بہت سی نامور فلموں اور ڈرامہ سیریلز میں معاون کردار ادا کرکے کامیابیاں حاصل کی تھیں۔‘

اشوک پنڈت نے اداکار کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت بھی کیا۔

واضح رہے کہ بکرم جیت کنورپال نے 2002 میں بھارتی آرمی سے بطورِ میجر کی حیثیت سے ریٹائرمنٹ لی اور اُس کے بعد سال 2003 میں انہوں نے بالی ووڈ کی دُنیا میں قدم رکھا۔

بکرم جیت کنورپال کو بچپن سے ہی اداکاری کا بہت شوق تھا اور اُنہوں نے اپنے بچپن کے خواب کو پورا کرتے ہوئے کئی نامور بالی ووڈ فلموں میں کام کیا-

اداکار کی فلموں میں 2 اسٹیٹ، شارٹ کٹ رومیو، زنجیر، گرانڈ مستی، ہیروئین، کیا سپر کول ہیں ہم، چانس پے ڈانس، مرڈر2، جب تک ہے جان، ٹریننگ 30، جوکر، ہائی جیک، روکیٹ سنگھ، کارپوریٹ، خوشبو سمیت دیگر فلمیں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ اُنہوں نے کئی  بھارتی ڈراموں اور اشتہارات میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

تازہ ترین