• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پسماندہ طبقے کے تحفظ کیلئے اقدامات ضروری ہیں، وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ پسماندہ طبقے کے تحفظ اور نوجوانوں میں ہنر کے فروغ کے لیے اقدامات ضروری ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے وزارت خزانہ اور اقتصادی امور کے اعلیٰ حکام کے اجلاس میں شرکت کے موقع پر کیا۔ 

اس اجلاس میں سیکریٹری اقتصادی امور کی مالیاتی امدادی اداروں کی فنڈنگ پر بریفنگ دی گئی۔ 

اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ زرعی پیکیج بالخصوص وئیر ہاؤسنگ، کولڈ اسٹوریج، آبپاشی کے لیے فنانسنگ پر توجہ دی جائے۔


انھوں نے کہا کہ پسماندہ طبقے کے تحفظ اور نوجوانوں میں ہنر کے فروغ کے لیے اقدامات ضروری ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ترقی پذیر علاقوں میں پینے کا صاف پانی، سالِڈ ویسٹ مینجمنٹ، بہتر خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

شوکت ترین نے کہا کہ حکومت سماجی ترقی کے اہداف مد نظر رکھ کر معاشی اہداف کے حصول کے لیے کوشاں ہے۔

تازہ ترین