• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ماورہ حسین کی والدہ نے بیٹی کو نصیحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسان پر رب کے کرم کی وجہ ڈھونڈنے کی کوشش کرو، دوسروں کو آسانیاں دو اور بدلے میں رب سے اپنے لیے آسانیاں حاصل کرو۔

اداکارہ ماورہ حسین نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اپنی والدہ کی جانب سے بھیجا ہوا ایک تفصیلی نوٹ بھی شیئر کیا ہے۔

اپنی والدہ کا نوٹ شئیر کرتے ہوئے ماورہ نے لکھا کہ ’یہ میری والدہ نے ابھی مجھے بھیجا ہے۔‘

ماورہ نے اپنی والدہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’وہ جو بھی ہیں اپنی والدہ کی وجہ سے ہیں کیوں کہ اُن کی والدہ نے انہیں ہر وہ چیز سکھائی جو اُن لیے اچھی ہے اور روزانہ کی بنیاد پر اُن کی رہنمائی کی کہ وہ اپنی زندگی سے برائی کو ختم کرسکیں، ماں آپ کے لیے میں اللّٰہ کا شکر ادا کرتی ہوں۔‘

ماورہ حسین کی والدہ کی جانب سے بیٹی کے لیے بھیجے گئے نصیحتی پیغام میں لکھا ہوا دیکھا جاسکتا ہے کہ’جس پر کرم ہو، اس سے کبھی پنگا نہ لینا۔ وہ تو کرم پر چل رہا ہے، تم چلتی مشین میں ہاتھ دو گے تو اُڑ جاؤگے، کرم کا فارمولا تو کوئی نہیں، اس کرم کی وجہ ڈھنڈو۔‘

ادکارہ کی والدہ نے اپنے مشاہدے کے مطابق نصیحتی پیغام میں اپنی بیٹی کو ایسے شخص کی خوبیاں بتائیں جس پر رب کا کرم ہو۔

ماورہ کی والدہ نے نصیحتی پیغام کا اختتام کرتے ہوئے لکھا کہ ’اپنے طے کردہ معاملات سے تھوڑا زیادہ احسان کیا کرو، حساب سے چلو گے تو کیا ہوگا؟ حساب سے چلو گے تو حساب ہی چلے گا، دل کے کنجوس کے لیے کائنات کنجوس ہے، دل کے سخی کے لیے کائنات خزانہ ہے، آسانیاں دو، آسانیاں ملیں گی۔‘

تازہ ترین