• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طارق جمیل کی جِم میں ایکسرسائز کرتے ویڈیو وائرل


معروف عالم دین اور مبلغ مولانا طارق جمیل کی جم میں ایکسرسائز کرتے ویڈیو وائرل ہوگئی۔

گزشتہ کچھ دنوں سے اپنے کپڑوں کے برانڈ کی وجہ سے ناقدین کی تنقید کا شکار ہونے والے مولانا طارق جمیل کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں مولانا طارق جمیل کسی جم میں موجود ہیں جہاں وہ ڈمپل اٹھا کر بازو بنانے کی ایکسرسائز کررہے ہیں۔

مولانا طارق جمیل کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جہاں صارفین کی جانب سے تبصرے کیے جارہے ہیں۔

کچھ صارفین مولانا طارق جمیل کی حمایت میں تبصرے کررہے ہیں تو وہیں ناقدین کی جانب سے تنقید کے خوب تیر بھی برسائے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ مولانا طارق جمیل نے حال ہی میں کپڑوں کا اپنا برانڈ لانچ کیا ہے جس پر اُنہیں کافی تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا۔

کپڑوں کا برانڈ متعارف کرانے کی وضاحت دیتے ہوئے مولانا طارق جمیل نے کہا تھا کہ وہ یہ برانڈ اپنے مدرسوں کو چلانے کے لیے لانچ کر رہے ہیں۔

مولانا طارق جمیل نے اپنے وضاحتی پیغام میں کہا تھا کہ وہ یہ برانڈ کسی کاروباری نیت یا کسی کے مقابلے میں لانچ نہیں کر رہے بلکہ مدارس کو پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے ایسا کیا جارہا ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید