• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا طارق جمیل کپڑوں کا برانڈ لانچ کرنے والے ہیں؟

معروف عالمِ دین مولانا طارق جمیل کے حوالے سے یہ خبریں زیرِ گردش ہیں کہ وہ جلد ہی کپڑوں کا اپنا ایک برانڈ لانچ کرنے والے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مولانا طارق جمیل کے ترجمان نے نجی خبر رساں ادارے کو کپڑوں کے برانڈ کے حوالے سے خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ طارق جمیل جلد ہی کُرتا اور شلوار قمیص کا برانڈ لانچ کریں گے۔

اس پیج کی تفصیلات میں لکھا گیا ہے کہ ’یہ ایک کپڑوں کا برانڈ ہے جس کی نگرانی خود مولانا طارق جمیل کررہے ہیں۔‘

اس کے علاوہ پیج کی تفصیلات میں مولانا طارق جمیل کے کپڑوں کے اس برانڈ کے لیے ملازمت کے لیے آسامیوں کا اشتہار بھی دیا گیا ہے۔


تازہ ترین