• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر اعظم، صلاح، ڈیرن سیمی کا فلسطین میں قتل عام رکوانے کا مطالبہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی کے کوچ و ویسٹ انڈین کپتانڈیرن سیمی نے بھی فلسطین کے حق میں آواز بلند کر دی ہے۔ سماجی ویب سائٹ سیمی نے ایک ٹوئٹ میں فلسطین کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔ بابر اعظم نے فلسطین کی موجودہ صورتحال پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوںنے لکھا کہ انسانیت کے لئے کھڑا ہونے کے لئے ہمیں صرف انسان بننا ہے۔ بابر اعظم نے اپنے پیغام کے ساتھ مسجد اقصیٰ کی تصویر بھی شیئر کی۔کپتان کے پیغام کو ان کے اکاؤنٹس پر ہزاروں لوگوں نے پسند کیا ہے۔ ڈیرن سیمی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ مجھے یہ سمجھ نہیں آتا کہ دوسروں کے ساتھ ایسا ہی برتاؤ کرنا کیوں اتنا مشکل ہے جیسا برتاؤ آپ اپنے ساتھ کیے جانے کے خواہشمند ہیں یا پھر اس سے بھی بہتر ہے ایک دوسرے کے ساتھ بطور انسان برتاؤ کریں۔ مصر سے تعلق رکھنے والے معروف فٹبالر محمد صلاح نے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی رہنما فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت روکنے کیلئے کردار ادا کریں ، بس اب بہت ہوگیا معصوم فلسطینیوں کا قتل عام بند کیا جائے۔یقینی بنایاجائے کہ تشدد اور معصوم فلسطینیوں کاقتل عام بندہو۔

تازہ ترین