• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ عظمیٰ کراچی میں ایمرجنسی کنٹرول روم قائم

ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے بلدیہ عظمیٰ کراچی میں ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کردیا ہے۔

لئیق احمد کے مطابق کنٹرول روم ہیٹ ویو اور متوقع سمندری طوفان کے پیش نظر قائم کیا ہے جو 24 گھنٹے کام کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ کنٹرول روم کے ذریعے کسی بھی ہنگامی نوعیت کی صورتحال سے نمٹنے میں فوری مدد فراہم کی جاسکے گی۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی کے مطابق تمام متعلقہ افسران اور دیگر عملے کی دن اور رات کی شفٹ میں تعیناتی کردی گئی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ افسران ایسی جگہوں پر خاص توجہ دیں، جہاں برساتی پانی کھڑا ہونے کی شکایات رہی ہیں۔

لئیق احمد نے مزید کہا کہ ضرورت پڑنے پر ڈی واٹرنگ پمپس کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے ہدایت دی کہ ساحلی اور دیگر نشیبی جگہوں پر جلدازجلد نکاسی آب کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔

تازہ ترین