• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی اشتعال انگیزیوں سے صورتحال خراب ہوئی، مغربی میڈیا رپورٹ

کئی برس کی بظاہر خاموشی کے بعد اسرائیل فلسطین لڑائی ایک بار پھر کیوں شروع ہوئی ہے، پچھلے مہینے یروشلم میں ہونے والی ایک پولیس کارروائی اُن چند واقعات میں سے ایک ہے جس کی وجہ سے حالیہ بحران شروع ہوا ہے۔

مغربی میڈیا رپورٹ کے مطابق یکم رمضان کی رات اسرائیلی پولیس اہلکار مسجد الاقصیٰ میں زبردستی داخل ہوئے اور لاوڈ اسپیکر کی تاریں کاٹ دیں، مسجد کے تقریباً نیچے ہی اسرائیلی صدر تقریر کر رہے تھے اور حکام کو خدشہ تھا کہ مسجد کی آواز میں تقریر سنائی نہیں دے گی۔ 

یہ اُن اقدام میں سے ایک ہے جس کی وجہ سے عرب اسرائیل آگ ایک مرتبہ پھر بھڑک اٹھی ہے۔ 

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس تنازع کو ہوا ایسے وقت دی گئی ہے جب وزیر اعظم نیتن یاہو اپنی کرسی بچانے اور کرپشن کے مقدمات سے بچنے کی سر توڑ کوشش کر رہے ہیں۔ 


ماہرین کی رائے میں غزہ کی پٹی میں برسوں سے جاری ناکہ بندیاں اور پابندیاں، مغربی کنارے پر دہائیوں کے قبضے اور اسرائیل میں عربوں سے انتہائی امتیازی سلوک بھی وہ وجوہات ہیں جن کا لاوا ایک عرصے سے پک رہا تھا اور اب پھٹ پڑا ہے۔

تازہ ترین