• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکہ برطانیہ کی ہیری اور میگھن کو بیٹی کی پیدائش پر مبارکباد

ملکہ الزبتھ دوم نے شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کو ان کے ہاں بیٹی لیلیبیٹ ڈیانا کی پیدائش پر مبارکباد پیش کی ہے۔

اس خوشی کی خبر پر بکنگھم پیلس کی جانب سے اتوار کے روز فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر موجود آفیشل اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کیا گیا کہ ’لیلیبیٹ ڈیانا کی پیدائش پر ڈیوک اور ڈچز آف سسیکس کو مبارکباد۔‘


بکنگھم پیلس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں یہ بھی لکھا گیا کہ’ملکہ، دی پرنس آف ویلز اور ڈچز آف کارن وال، ڈیوک اور ڈچز آف کیمبرج اس خبر سے خوش ہیں۔‘

بیان میں مزید بتایا گیا کہ ’لیلیبیٹ ڈیانا ملکہ برطانیہ کی 11ویں پڑپوتی ہیں۔‘

واضح رہے کہ برطانوی شاہی خاندان کے رکن شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

شہزادہ ہیری اورمیگھن کی بیٹی لیلیبیٹ ڈیانا ماؤنٹبیٹن۔ونڈسر کی پیدائش جمعہ کو سانتا باربرا کاٹیج اسپتال کیلی فورنیا میں ہوئی، اس موقع پر پرنس ہیری اسپتال میں موجود تھے۔

یاد رہے کہ شاہی جوڑے کے ہاں اس سے قبل 2019 میں بیٹے آرچی کی پیدائش ہوئی تھی۔

تازہ ترین