• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واجد ضیا کی جگہ ثناء ﷲ عباسی DG ایف آئی اے مقرر

واجد ضیا کی جگہ ثناء ﷲ عباسی DG ایف آئی اے مقرر 


اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) وفاقی کابینہ نے پولیس سروس کے گر یڈ22 کے افسر واجد ضیاء کو ڈجی ایف آئی اے کے عہدے سے ہٹانے کی منظوری دیدی ہے معظم جاہ انصاری آئی جی خیبر پختونخوا، واجد ضیا ڈی جی نیشنل پولیس بیورو ہوں گے۔

واجد ضیاء کو تبدیل کرکے ڈی جی نیشنل پولیس بیوروتعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ واجد ضیاء 29 نومبر 2019 سے ڈی جی ایف آئی اے تعینات تھے۔ 

کابینہ نے آئی جی پولیس خیبر پختونخوا اور پولیس سروس کے گر یڈ22 کے افسر ثناء اللہ عباسی کو ڈی جی ایف آئی اے تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔ثناء اللہ عباسی یکم جنوری 2020 سے آئی جی خیبر پختو نخوا تعینات تھے۔ 

کابینہ نے پولیس سروس کے گریڈ 21 کے افسر اور کمانڈنٹ فر نٹئت کانسٹیبلری ( ایف سی )معظم جاہ انصاری کو آئی جی کے پی تعینات کرنیکی منظوری دی ہے۔ گریڈ 22 کی بجائے گریڈ 21 کے آفیسر کو آئی جی خیبر پختونخوا تعینات کرنے کی منظوری دیدی گئی ۔ 

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے آئی جی کیلئے 3 ناموں کا پینل بھجوایا تھا۔ پینل میں گریڈ 21 کے 2 اور گریڈ 22 کے 1 آفیسر کا نام تجویز کیا گیا تھا ۔ آئی جی کیلئے گریڈ 21 کے کمانڈنٹ ایف سی معظم جاہ انصاری کا نام تجویز کیا گیا تھا۔ 

گریڈ 22 کے ڈی جی آئی بی ڈاکٹر محمد سلیمان کا نام بھی آئی جی کیلئے تجویز کیا گیا تھا۔ گریڈ 21 کے آئی جی پنجاب انعام غنی کا نام بھی آئی جی کے پی کیلئے تجویز کیا گیا تھا ۔پولیس سروس کے گر یڈ21 کے افسر صلاح الدین خان کو کمانڈنٹ فر نٹیئر کا نسٹیبلری ( ایف سی ) تعینات کیا گیا ہے۔ 

انہیں آئی جی پولیس آ زاد کشمیر کے عہدے سے تبدیل کیا گیا ہے۔وفاقی کابینہ نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی سمری کی منظوری سرکولیشن کے ذریعے دی۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے کابینہ کی منظوری کے بعد ان تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

دریں اثنا ء نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر ویز میں تعینات پولیس سروس کے گر یڈ20 کے افسر شیر اکبرکو تبدیل کرکے ان کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کردی گئی ہیں ۔ان کے تبادلے کا بھی نو ٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین