• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن نے 72 حکومتی ترامیم میں سے 45 پر اعتراضات اٹھائے ہیں، شیری رحمٰن

اسلام آباد (این این آئی)پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمٰن نے پارلیمان اور آئینی ادارے کے درمیان بڑھتے ہوئے عدم اعتماد پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے 72حکومتی ترامیم میں 45 پر مختلف اعتراضات اٹھائے ہیں، حکومت کو الیکشن کمیشن اور اپوزیشن کے اعتراضات پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔ حکومت کی ساری توجہ گالم گلوچ پر ہے، ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے 15 ترامیم کو آئین کے متضاد جب 5کو الیکشن ایکٹ 2017کے متضاد کہا ہے۔

تازہ ترین