• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے تبدیلی کے نام پر صرف تباہی دی: مرتضیٰ وہاب

سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تبدیلی کے نام پر اقتدار میں آئے تھے، تبدیلی کے نام پر صرف تباہی دی۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب  نے کہا کہ یہ لوگ اپنی کرپشن کے لیے قرضہ لیتے ہیں، عمران خان کی حکومت نے 11.9 ارب ڈالر قرض لیا ہے، سوال تو بنتا ہے کہ یہ پیسہ کہاں گیا۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کل قومی اسمبلی میں وفاقی حکومت نے اہم انکشافات کیے، کیا اسپتال، موٹروے، یونیورسٹی بنی، یا غربت کا خاتمہ ہوا، کل بتایا گیا کہ 3.26 کھرب روپے قرض لینا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ان کا پلان ایک ہی ہے کہ غریب کو ختم کردو، ہوائی اڈے، موٹر ویز کو گروی رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، کہتے تھے گندم کی ریکارڈ پیداوار ہوئی، تو پھر گندم درآمد کیوں کررہے ہیں۔

ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ 632 ملین ڈالر کرنٹ خسارہ ہے، اکنامک ڈویژن افیئر کے مطابق گیارہ ماہ میں 11.9 ارب ڈالر قرض لیا گیا۔

مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ آپ کا ٹارگٹ عوام، ہاری نہیں، آپ کا ٹارگٹ آپ کی اے ٹی ایمز ہیں۔

تازہ ترین