کراچی(ٹی وی رپورٹ)جیو نیوز کے پروگرام ”میرے مطابق“ میں سینئر تجزیہ کار حسن نثار نے وزیراعظم کے بیان انگریزی زبان اور لباس کا استعمال احساس کمتری ہے سافٹ امیج نہیں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بڑا دلچسپ ہے میں صبح سے انجوائے کررہا ہوں۔
اس کے علاوہ ایک اور بیان ہے کہ بنی گالہ کہ نوجوانوں کیلئے کرکٹ گراؤنڈ تیار کرا رہے ہیں۔ میں صبح سے یہ سوچ رہا ہوں کہ کیا کرکٹ مسلمانوں یا برصغیر کی ایجاد ہے یا یہ گوروں کی یادگار ہے۔
اگر گوروں کی یادگار ہے تو اس سے بڑا احساس کمتری کیا ہوسکتا ہے جس میں پوری قوم مبتلا ہے۔ کیا شلوار قمیص پہن کر بالنگ کرائی جاسکتی ہے۔
ہمارا وزیراعظم انتہائی ذہین ہونے کے باوجودانتہائی سادہ اور معصوم ہے۔بات وزیراعظم اپنے دل سے کرتا ہے لیکن وہ صحیح طریقے سے بیان نہیں کرپاتے۔بنیادی طور پر وزیراعظم کی نیت کچھ اور ہے کہ خود پر فخر کرو۔