• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیپرا ملازمین کیلئے آن لائن تربیتی پروگرام کاآغاز

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ)نیپرا نے حال ہی میں نیپرا کے ملازمین کے لئے فلورینس سکول آف ریگولیشن ( ایف ایس آر) اور میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی ) کے پروفیسرز کے اشتراک سے ایک آن لائن تربیتی پروگرام کو حتمی شکل دی ہے۔ یہ تربیتی پروگرام پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام ہے۔ نیپرا ٹاور میں تعارفی اجلاس ہوا جس میں چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی ، نیپرا کے پروفیشنلز اور ایف ایس آرایم آئی ٹی کے پروفیسرز شریک ہوئے۔ چیئرمین نیپرا نے اپنے افتتاحی کلمات میں نیپرا کے ملازمین کو جدید ضروری مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لئے بہترین اداروں سے سیکھنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی ، اس تربیتی پروگرام سے نیپراکو دنیا کے اعلی ریگولیٹرز میں شامل ہونے میں مدد ملے گی ۔ انہوں نےنیپرا پروفیشنلز پر زور دیا کہ وہ دنیا کی ان اعلیٰ اداروں سے سیکھنے کے مواقع سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں۔پروفیسر کارلوس بٹل نے نیپرا کے ملازمین کا اگلے پانچ سے چھ ماہ کے تربیتی پروگرام کے متوقع نتائج کے حوالے کا ایک جائزہ پیش کیا ۔ انہوں نے وضاحت کی کہ اس کورس میں مختلف موضوعات جیسے کہ توانائی کے نظام اور ضابطوں کا تاریخی ارتقا ، موجودہ توانائی کی منڈیوں ، بجلی نیٹ ورکس ، نئی منڈی کی ترقی ، ریگولیٹری طریقہ کار، مختلف ٹیرف ڈھانچے اور مستقبل کی بہترین ٹیکنالوجیز جیسے سمارٹ گرڈ اور ڈیجیٹلائزیشن کا احاطہ کیا جائے گا۔
تازہ ترین