• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح میں اضافہ

بلوچستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے پھیلاؤ کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، صوبے میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح 4 فیصد سے بڑھ کر 6 فیصد ہوگئی جبکہ کوئٹہ میں شرح ایک فیصد سے بڑھ کر 3فیصد ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت بلوچستان کی جاری رپورٹ کے مطابق پیر کو صوبے کے 10 اضلاع میں1131 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے، صوبے میں کئے گئے کورونا ٹیسٹ کے نتیجے میں 67مثبت کیسز سامنے آئے ہیں۔

سب سے زیادہ 26 مثبت کیسز کیچ، 21کیسز کوئٹہ جبکہ گوادر سے 14 کیسز سامنے آئے ہیں، صوبے میں کوورنا کے پھیلاؤ کی شرح بڑھ کر 6 فیصد ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق ضلع کوئٹہ میں کورونا کے 811 ٹیسٹ کئے گئے، کوئٹہ میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح 3فیصد ہوگئی، صوبے میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد319 ہے جبکہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے 23اضلاع میں کورونا کا کوئی ٹیسٹ نہیں ہوا ہے۔


تازہ ترین