• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیلٹا ویریئنٹ کا خوف، فلپائن میں بچوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت

منیلا (اے ایف پی) ڈیلٹا ویریئنٹ کے خوف کی وجہ سے فلپائن میں لاکھوں بچوں کو لاک ڈائون کردیا گیا ہے اور انہیں گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کوروناوائرس کے ڈیلٹا ویریئنٹ کے پھیلائو کی وجہ سے اسپتالوں میں بھی کورونا کیسز کے حوالے سے تیاری شروع کردی گئی ہے۔ جب کہ فلپائن کے صدارتی ترجمان ہیری روق کا کہنا ہے کہ ڈیلٹا ویریئنٹ زیادہ خطرناک اور جان لیوا ہے۔ انہوں نے دارالخلافہ سمیت چار صوبوں میں سختیوں کے نفاذ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انڈور ڈائننگ میں تعداد محدود کی جائے گی، بیوٹی سیلونز اور مذہبی اجتماعات میں بھی تعداد محدود کی جائے گی۔ جب کہ 5 سے 17 برس کے بچوں کو گھروں میں محدود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ فلپائن نے پاکستان، بھارت اور انڈونیشیا کو سفری پابندیوں والے ممالک کی فہرست میں شامل کررکھا ہے۔

تازہ ترین