• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزادکشمیر الیکشن آج، کیا ن لیگ حکومت بچا پائیگی، تینوں بڑی پارٹیوں کے متضاد دعوے


مظفر آباد ،اسلام آباد ، راولپنڈی (جنگ نیوز، خبر ایجنسیاں )آزاد کشمیر کا نیا وزیر اعظم کون؟ کیا ن لیگ حکومت بچا پائیگی؟فیصلہ آج ہوگا ، قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کیلئےووٹ ڈالے جائیں گے، 45نشستوں کیلئے 32 لاکھ سے زائد ووٹرز اپنے نمائندگان کا انتخاب کرینگے ، سکیورٹی اور پولنگ سامان کی ترسیل سمیت تمام انتظامات مکمل کرلئےگئے۔

دوسری جانب تینوں بڑی پارٹیوں کے متضاد دعوے سامنے آرہے ہیں،پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کاکہناہےکہ آزاد کشمیر کی سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئینگے، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کاکہناہےکہ شفاف انتخابات ہوئے تو ہم ہی جیتیں گے جبکہ ن لیگی رہنما احسن اقبال نے کہاکہ کشمیری اپنے ووٹ کا پہرہ دینگے۔

تفصیلات کےمطابق آزاد کشمیر میں انتخابات آج، اسمبلی کی 45 نشستوں کیلئے 32 لاکھ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے جبکہ جبکہ پاکستان میں بسنے والے 4 لاکھ 5 ہزار 253 کشمیری بھی ۱۲نشتوں کیلئے ووٹ کا حق استعمال کر یں گے۔

آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کیلئے سکیورٹی ، پولنگ سامان کی ترسیل سمیت تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے۔

پولنگ کے لیے چالیس ہزار پولیس اہلکار الیکشن ڈیوٹی انجام دینگے جبکہ اس کے علاوہ چھ سے سات ہزار پاک فوج کے جوان بھی امن و امان کو یقینی بنانے کے لئے تعینات کئے گئے ہیں ۔

تازہ ترین