• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تجارتی سرگرمیاں محدود ہونے سے تفتان ویران ہوگیا‘ انجینئر عثمان

کوئٹہ(پ ر)جمعیت علماء اسلام کے رہنما و سابق رکن قومی سمبلی انجینئر حاجی عثمان بادینی نے کہا ہے کہ عوام میں مزید سکت نہیں کمر توڑ مہنگائی اب غریب عوام سے جینے کا حق چھین رہی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے کے باعث مہنگائی کا نیا طوفان آئے گاجس سے عوام کی چیخیں نکلیں گی۔سرحدی شہر تفتان میں ایران سے تجارتی سرگرمیوں کو محدود کرنے سے چاغی سمیت پورے بلوچستان میں بیروزگاری کا سیلاب امڈ آئے گاچاغی میں ویسے بھی پہلے سے بیروزگاری کا راج ہے۔مختلف وفود سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ تفتان پورے ملک کا اہم تجارتی مرکز کہلاتا تھا جہاں ہزاروں کی تعداد میں لوگ بر سر روزگار تھے مگر کاروباری و تجارتی سرگرمیاں محدود ہونے سے تجارتی شہر تفتان ویرانے کا منظر پیش کر رہا ہے ،کاروبار سے وابستہ لوگوں کے اربوں روپے ڈوب گئے اوربڑی تعداد میں روزگار نہ ملنے سے عوام پریشان ہیں ۔انہوں نے کہا کہ تفتان کی رونقیں ماند پڑ گئیں۔حکومت سرحدی شہر میں تجارتی سرگرمیوں کی بحالی کیلئے اقدامات کرے۔
تازہ ترین