• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹارفٹ بالر میسی نے 21 برس بعد اسپینش کلب بارسلونا چھوڑدیا

اسپینش کلب بارسلونا کا کہنا ہے کہ معاہدے پر پہنچنے کے باوجود ارجنٹینا کے اسٹرائیکر و کپتان لائیونل میسی کلب کو چھوڑ جائیں گے جس کی بڑی وجہ کلب کے مالی حالات ہیں۔ 

خبر رساں ایجنسی کے مطابق بارسلونا فٹبال کلب کا کہنا ہے کہ میسی اور کلب کی جانب سے بھرپور ارادہ تھا کہ دونوں میں معاہدہ طے پاجائے، تاہم معاشی اور ساختی دشواریوں کے باعث ایسا نہیں ہوسکتا۔ 

اپنے بیان میں کلب کا کہنا ہے کہ مذکورہ صورتحال کے پیشِ نظر لیونل میسی اب بارسلونا کے لیے نہیں کھیلیں گے۔

بیان میں کہا گیا کہ میسی اور کلب درمیان معاہدہ نہ ہونے اور کھلاڑیوں اور کلب کی خواہشات پوری نہ ہونے پر میسی اور فٹبال کلب دونوں نے ہی افسوس کا اظہار کیا ہے۔

بارسلونا فٹبال کلب نے لیونل میسی کی خدمات پر انھیں زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کے مستقبل میں ذاتی و پیشہ ورانہ زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ 

خیال رہے کہ میسی اس کلب کے ساتھ 13 برس کی عمر میں اس کی ٹیم "بارسا" سے منسلک ہوئے تھے۔

اسٹار فٹبالر بارسلونا کی 778 میچوں میں نمائندگی کر چکے ہیں جبکہ اس کی جانب سے وہ مجموعی طور پر 672 گولز بھی اسکور کر چکے ہیں۔ 

تازہ ترین