پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کے بھائی زوہیب حسن نے اپنی بہن نازیہ حسن کی موت سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں۔
زوہیب حسن نے کہا کہ نازیہ حسن نے لندن میں حلفیہ بیان ریکارڈ کروایا تھا۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پاپ گلوکار زوہیب حسن نے کہا کہ نازیہ نے لندن میں حلفیہ بیان میں لکھوایا تھا کہ شوہر نے اسے کچھ کھلایا تھا۔
زوہیب حسن نے مزید بتایا کہ نازیہ نے لکھوایا کہ شوہر اس کے ساتھ بُرا سلوک کرتا تھا۔
زوہیب حسن کے بیان پر نازیہ حسن کے سابق شوہر مرزا اشتیاق بیگ کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔
نازیہ حسن کے سابق شوہر مرزا اشتیاق بیگ کا کہنا ہے کہ زوہیب حسن پہلے دن سے چاہتے تھے کہ نازیہ کی شادی کسی سے بھی نہ ہو۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اشتیاق بیگ نے کہا کہ نازیہ کی آمدن پر ہی زوہیب حسن کی گزر بسر ہوتی تھی۔
مرزا اشتیاق بیگ نے زوہیب حسن پر ایک ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کرنے کا اعلان بھی کیا۔