• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی سندھ نے بغیر ویکسی نیشن پارٹی اجلاس میں شرکت پر پابندی لگادی

پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثا ر احمد کھوڑو نے بغیر ویکسی نیشن پارٹی اجلاس میں شرکت پر پابندی لگادی۔

ترجمان پی پی کے مطابق پارٹی کے صوبائی صدر نے تمام پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو بغیر ویکسی نیشن پارٹی اجلاسوں میں شرکت سے روک دیا ہے۔

نثار کھوڑو نے ہدایت کی کہ پی پی سندھ کے ڈویژن سے لے کر وارڈ سطح تک کے تمام پارٹی عہدیدار اور کارکن ویکسی نیشن کروالیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہر سطح کے پارٹی اجلاسوں میں شرکت کے لئے آنے والے ہر پارٹی کے فرد کا پہلے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ چیک کیا جائے گا۔

صدر پی پی سندھ نے یہ بھی کہا کہ جس پارٹی عہدیدار یا کارکن نے ویکسی نیشن نہیں کروائی ہوگی، وہ پارٹی کے کسی بھی اجلاس میں شرکت نہیں کر سکے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے سندھ بھر کے ڈویژنل، اضلاع، تحصیل، یوسیز اور وارڈ سطح تک کے تنظیمی عہدیداران و ذمےداران پارٹی کے ہر فرد کی ویکسی نیشن کے عمل کو یقینی بنائیں۔

تازہ ترین