• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی ٹی ایس کے پروڈیوسر جنوبی کوریا کے بہترین تنخواہ والے ملازم بن گئے

مشہورِ زمانہ آل بوائز کورین بینڈ بی ٹی ایس کے پروڈیوسر کانگ ہیو ون اس سال جنوبی کوریا میں سب سے زیادہ تنخواہ لینےوالے ملازم بن گئے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق بی ٹی ایس کے پروڈیوسر کانگ ہیو ون نے ملک کے چند امیر ترین کاروباری رہنماؤں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

اس بینڈ کو جنوبی کوریا کی معیشت کے لیے اربوں کی آمدنی کمانے کا کریڈیٹ دیا جاتا ہے اور پچھلے سال ان کے لیبل ’ہائب‘ نے ہائی پروفائل اسٹاک مارکیٹ میں قدم رکھا تھا۔

اس بینڈ کی ایجنسی ’ہائب‘ کی طرف سے ریگولیٹری فائلنگ کے مطابق بینڈ کے کئی میگا ہٹس کے چیف پروڈیوسر کانگ ہیو ون نے بشمول ’بلڈ سویٹ اینڈٹیئرز‘ ، ’ڈی این اے‘ اور ’آئڈل‘ نے جنوری سے جولائی کے عرصے میں 40 ارب سے زائد یعنی (34.2ملین ڈالر) کمائے۔

رپورٹس کے مطابق  کانگ ہیو ون  اس سال کی پہلی ششماہی میں جنوبی کوریا میں سب سے زیادہ تنخواہ لینے والے ملازم بن گئے ہیں۔

کانگ کی کمپنی کے مطابق ان کی اجرت کورین کرنسی میں 38 ملین ون کے لگ بھگ تھی لیکن کانگ نے اسٹاک آپشنز سے 39.9 بلین ون اور 111 ملین ون مراعات میں حاصل کیے۔

خیال رہے کہ جنوبی کوریا کا یہ مشہور آل بوائز کورین بینڈ بی ٹی ایس اپنے نئے سنگل ’ڈائنامائٹ‘ کے گزشتہ سال بل بورڈ ہاٹ 100 میں نمبر ون پوزیشن حاصل کرنے کے بعد عالمی سطح پر شاندار کامیابی حاصل کرچکا ہے اور امریکی چارٹ میں سرِفہرست ہونے والا جنوبی کوریا کا پہلا ایکٹ بن گیا ہے۔

تازہ ترین