محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کراچی میں بارش برسانے والے سسٹم کی شدت برقرار ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جنوب مشرقی بحیرہ عرب سے بارش برسانے والے بادل شہر قائد کارخ کررہے ہیں۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے، بارش برسانے والے سسٹم کی شدت برقرار ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج کی طرح کل بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
کراچی میں بارش کے بعد گرمی کا زور تو ٹوٹ گیا مگر تھوڑی ہی دیر کی بارش نے انتظامیہ کی کارکردگی کی کلی کھول دی۔
شہر میں مختلف سڑکوں پر پانی جمع ہونے کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز تو کہیں ہلکی بارش نے شہریوں کا موڈ خوشگوار بنادیا۔