• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یاسر حسین نے واسع چوہدری کی غلط فہمی دور کردی

معروف اداکار یاسر حسین نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے بارے میں وضاحت دے کر اداکار و میزبان واسع چوہدری کی غلط فہمی کو دور کردیا ہے۔

یاسر حسین نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اداکار واسع چوہدری کی غلط فہمی کو دور کرنے کے لیے اپنے حالیہ انٹرویوکے بارے میں وضاحت دی ہے۔

انہوں نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ ’ارے بھائی! میں کراچی سے لاہور کا نام بھی لیا تھا، وہ انٹرویو میں لکھا نہیں گیا اس لیے بات کا مطلب بدل گیا۔‘

اداکار نے مزید لکھا کہ ’کہنے کا مطلب یہ ہے کہ یہ سب فلمیں انٹرٹینمنٹ کے لیے ہیں، کہانیا ں ہیں، پیغام تو ماں باپ اور کتابیں بھی دیتی ہیں فلموں کو اس مقصد سے آزاد کردیں۔‘

خیال رہے کہ اداکار یاسر حسین کے ایک حالیہ انٹرویو پر واسع چوہدری نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے ردّعمل دیا تھا۔

اداکار واسع چوہدری نے کہا تھا کہ ’معیاری فیملی انٹرٹینمنٹ فراہم کرنے کے علاوہ، ان فلموں نے پاکستانی باکس آفس کی ترقی اور اسے دوبارہ بحال کرنے میں اہم کردار ادا کیاہے، تو لاہور سے آگے جیسی فلمیں بھی سینما گھروں میں چل سکیں۔‘

واضح رہے کہ یاسر حسین نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنی فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’جاوید اقبال‘ ایک سیریل کلر کی حقیقی کہانی ہے، پاکستان کی منفی تصویر نہیں اور انہوں نے اسے جتنا ہوسکا مستند رکھنے کی کوشش کی ہے۔

اُنہوں نے کہا تھا کہ ’ان سے کسی نے سوال کیا کہ اس فلم میں کیا پیغام ہے، اس کا مقصد کیا ہے؟

اداکار نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا تھا کہ ’تو پھر وہ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ جوانی پھر نہیں آنی، پنجاب نہیں جاؤں گی جیسی فلمیں کیا پیغام دیتی ہیں؟‘

تازہ ترین