• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں 10 سال سے پاکستان کے عوام کیلئے لڑ رہی ہوں، شنیرا اکرم

کراچی (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا نے اپنے ناقدین کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ گزشتہ 10 سال سے پاکستان کے عوام کیلئے لڑ رہی ہیں۔شنیرا نے اپنے ناقدین کو اْن کی تنقید کا جواب دینے کے لیے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام کا رْخ کیا ،جہاں اْنہوں نے مختلف اسٹوریز شیئر کیں۔انسٹاگرام پر جاری کی گئی اسٹوری میں شنیرا نے کہا کہ ʼمجھے کہا جاتا ہے کہ میں ایک بے ترتیب سفید فام عورت، امیر گوری اور مشہور شخصیت کی بیوی ہوں جو کبھی کبھار پاکستان میں رہتی ہے۔اْنہوں نے کہا کہ کیا آپ کو یاد ہے کہ میں نے پاکستان میں 10 سال گزارے ہیں۔وسیم اکرم کی اہلیہ نے کہا کہ میں گزشتہ 10 سال سے پاکستان کے عوام کے حقوق کے لیے لڑ رہی ہوں۔شنیرا نے مزید کہا کہ ان لوگوں کی دیکھ بھال کر رہی ہوں جومستحق ہیں اور اْن لوگوں کے ساتھ کھڑی ہوں جو پاکستان سے محبت کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے اچانک دورے کی منسوخی کے باعث پاکستان کی سیکیورٹی کے حوالے سے غیر ملکی شخصیات نے بھی اپنا اظہارِ خیال کیا تھا۔ان شخصیات میں وسیم اکرم کی اہلیہ بھی شامل تھیں، شنیرا نے کہا تھا کہ دنیا بھر میں انہوں نے خود کو سب سے زیادہ محفوظ پاکستان میں سمجھا ہے۔شنیرا اکرم کے اس ٹوئٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اْنہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

تازہ ترین