• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان نے افغان صورتحال، کشمیر ایشو موثر انداز میں پیش کیا، وزراء

اسلام آباد (اے پی پی، جنگ نیوز ) وزیر اعظم عمران خان کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 76 ویں اجلاس کے موقع پر خطاب پروفاقی وزراء وفاقی وزیر اطلاعات فواو چوہدری ، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید، وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب اور پنجاب کے وزیر جیل خانہ جات و ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپنے درعمل میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے افغان صورتحال، کشمیر ایشوموثر انداز میں پیش کیا ، وفاقی وزیر اطلاعات فواو چوہدری نے کہا وزیراعظم عمران خان ہرمعاملے میں عوام کے دلوں کی ترجمانی کرتے ہیں ، عمران خان نے نریندرا مودی کو للکارا اس سے پہلے کبھی ایسا نہیں ہوا، کلبھوشن یادیو کو گرفتارکیا تو نوازشریف نے کہا کمنٹ نہیں کرونگا، وزیراعظم ہرمعاملے میں عوام کے دلوں کی ترجمانی کرتے ہیں۔ عمران خان کی صورت میں وفاق کوجوڑنے والا لیڈرسامنے آیا ہے ۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا وزیراعظم عمران خان نے ایک مرتبہ پھر دنیا کو مودی کے ہندوستان کا فاشسٹ چہرہ بھی دکھایا ہے، اقوام عالم کو باورکروانے کے کوشش کی ہے کہ کس طرح ہندوتوا نظریہ اقلیتوں کو کچل رہا ہے۔عمران خان نے مسئلہ کشمیراور ہندوستانی افواج کی سید علی گیلانی کی میت کی بے حرمتی کو بھی دنیا کے سامنے رکھا۔

تازہ ترین