• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان جاپان کیلئے کام کرنیوالے افغان شہریوں کے انخلا میں مدد کریگا

ٹوکیو ( عرفان صدیقی) افغانستان پر طالبان کے اقتدار سے قبل جاپانی حکومت اور سفارتکاروں کے ساتھ کام کرنے والے افغان شہریوں جنھیں جاپانی حکام افغانستان سے ایمرجنسی انخلا کے وقت اپنے ساتھ نہیں لے جاسکے تھے اب ان تمام افغان شہریوں کو حکومت پاکستان افغانستان سے نکالنے کیلئے مدد فراہم کریگی ، اس حوالے سے حکومت پاکستان اور جاپان کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں، جسکے تحت جن افغان شہریوں کو جاپانی حکومت نامزد یا منتخب کریگی انھیں حکومت پاکستان افغانستان سے پاکستان لانے کیلئے قانونی ویزا فراہم کریگا جبکہ کئی ایسے افغان شہری بھی ہیں جنھوں نے جاپان کیلئے ماضی میں اہم خدمات انجام دیں اور اب انکے پاس طالبان دور حکومت میں پاسپورٹ اور ویزا دونوں موجود نہیں ہیں اور پاکستان بارڈر پر پرپہنچ جاتے ہیں تو انہیں بھی حکومت پاکستان جاپانی حکومت کی درخواست پر پاکستان میں داخلے کی اجازت دیگا تاکہ ان افغان شہریوں اور انکے اہل خانہ کو جاپان کیلئے خدمات کے صلے میں براستہ پاکستان جاپان منتقل کیا جاسکے۔ جاپانی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس نئے معاہدے کے نتیجے میں اب تک 15افغان شہری پاکستان کے ذریعے جاپان منتقل ہوچکے ہیں جبکہ مزید کو بھی جلد افغانستان سے پاکستان اور پھر جاپان منتقل کردیا جائیگا۔

تازہ ترین