• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدنان صدیقی بھی ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر افسردہ

پاکستان کے سینئر اداکار عدنان صدیقی کی جانب سے بھی محسنِ پاکستان، ایٹم بم کے خالق ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال شدید افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

عدنان صدیقی نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے اُنہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔

اداکار نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’صرف ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وجہ سے ہی ہم نیوکلر پاور بنے۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’محسنِ پاکستان کو ہمیشہ کے لیے خدا حافظ۔‘

عدنان صدیقی نے مزید لکھا کہ ’اللّٰہ تعالیٰ آپ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، آمین۔‘

واضح رہے کہ معروف ایٹمی سائنسدان اور پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے خالق ڈاکٹر عبدالقدیر خان آج صبح خالقِ حقیقی سے جا ملے۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کچھ عرصہ پہلے کورونا میں مبتلا ہوئے تھے، انہیں آج صبح طبیعت بگڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔

پاکستان کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے میں کلیدی کردار ادا کرنے والے ڈاکٹر عبدالقدیر کی نمازِ جنازہ آج دوپہر ساڑھے 3 بجے فیصل مسجد میں ادا کی جائے گی۔

وزیرِ داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد محسنِ پاکستان کی تدفین سرکاری اعزاز کے ساتھ اہلِ خانہ کی خواہش پر ایچ ایٹ کے قبرستان میں ہو گی۔

تازہ ترین