• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمعہ تا اتوار ملک کے بالائی اور و سطی علاقوں میں بارش، ژالہ باری کا امکان


محکمہ موسمیات نے جمعے سے اتوار کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ جمعے کو بالائی وسطی علاقوں میں داخل ہوگا۔

اس دوران اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، پشاور، سوات، مانسہرہ سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا کے کئی شہروں میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس دورانیے میں گلگت بلتستان اور کشمیر میں پہاڑوں پر برف باری بھی ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کی شام سے اتوار تک آندھی اور بارش کے باعث فصلوں کی کٹائی والے علاقے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

تازہ ترین