میگا پراجیکٹ ڈی ٹور روڈ کے بقیہ تین کلو میٹر حصے پر کام کا آغاز

December 02, 2021

پشاور (وقائع نگار) کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر نگرانی پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے میں نے میگا پراجیکٹ ڈی ٹور روڈ کے بقیہ تین کلو میٹر حصے پر کام کا آغاز کر دیا وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان اور وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا کی جانب سے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کو میگا پراجیکٹ ڈی ٹورروڈ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے اور روڈ کے بقیہ تین کلومیٹر کے روڈ پر جلد سے جلد کام شروع کرنے کا ٹاسک سونپ دیا گیا تھا کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود سود نے ڈی روڈ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے ڈی ٹو روڈ کے متاثرین سے مذاکرات کے کئی دور ہوئے روڈ کی تعمیر میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کرنے کے بعد آج اس میگا پپراجیکٹ پر باقاعدہ کام کا آغاز کر دیا گیا اس روڈ کی تکمیل سے بھاری بھرکم گاڑیاں کارخانوں اور حیات آباد میں داخل ہوئے بغیر قبائلی ضلع خیبر میں داخل ہوسکیں گی جس کی وجہ سے کاخانوں حیات آباد انڈسٹریل روڈ پر ٹریفک کا بوجھ کم ہو سکے گا کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے منصوبے کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے اور کام کے دوران عوام کو کم سے کم تکلیف دینے کی ہدایات جاری کیے۔