نواب شاہ: سرکاری محکموں میں ہفتہ وار دو کے بجائے ایک تعطیل کی جائے

January 02, 2022

نواب شاہ (محمد انور شیخ)ہفتہ وار دو چھٹیوں نے سرکاری دفاتر کا نظام تلپٹ کردیا افسر شاہی کی من مانی دفاتر میں چار روز کام ،باقی دن چھٹی معمول بن گئی ۔ محکمہ ریونیو ،آب پاشی ،زراعت ،پولیس سمیت دیگر محکموں میں دو چھٹیوں کے باعث عوام پریشان ہیں اس سلسلے میں سروے میں لوگوں نے بتایا کہ ہفتہ اور اتوار کی چھٹی کے باعث افسران جمعرات کو ہی چلے جاتے اور ان کی واپسی پیر کی شام یا منگل کی صبح ہوتی ہے اس طرح ہفتہ میں صرف چار روز کام ہوتا ہے جبکہ دوسری جانب لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ افسران کی عدم موجودگی کا بہانہ اور اہم فائلوں پر گھر پر دستخط کرانے کے نام پر بھاری رشوت وصول کی جاتی ہے اس سلسلے میں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ محکمہ ریونیو،آب پاشی .ذراعت ،پولیس سمیت 20 سے زائد سرکار محکمے ہیں جہاں چھٹی کے نام پر موج مستی جاری۔