ڈگری تھانے میں نئے سال کا پہلا مقدمہ درج، چھینی گئی رقم برآمد

January 02, 2022

ڈگری( نامہ نگار) ڈگری پولیس اسٹشن میں نئے سال کے پہلے دن پہلا مقدمہ درج۔ جاتے سال کے آخری دن ہونے والی ڈکیتی کی واردات میں ملوث ملزم بھی پکڑا گیا۔ چھینی گئی رقم برآمد کرلی گئی۔ ڈگری پولیس اسٹیشن پر نئے سال 2022ء کے پہلے دن پہلا مقدمہ جھڈو شہر کی صغیر کالونی کے رہائشی غلام مرتضی عرف بگا جٹ کے قبضے سے بغیر لائسنس اسلحہ برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ دوسری جانب جاتے سال2021کے آخری روز ڈگری کے وارڈ نمبر7کی نذیر شاہ کالونی میں دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے دکاندار سریش ولد چندر لال لوہانہ کی پرچون کی دوکان پر دن دیہاڑھے ڈکیتی کی واردات کی۔ اور اسلحہ دکھاکر دراز میں رکھی رقم لوٹ کر فرار ہو گئے۔