انڈر19 کرکٹ ورلڈ کپ آج شروع

January 14, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) انڈر 19ورلڈ کپ کرکٹ جمعے سے ویسٹ انڈیز میں شروع ہوگا پہلے روز ویسٹ انڈیز کا مقابلہ آسٹریلیا جبکہ سری لنکاکااسکاٹ لینڈ سے ہوگا۔ افغان ٹیم کی آمد میں تاخیر کی وجہ سے گروپ سی کے میچوں میں تبدیلی کی گئی ہے، پاکستان کی ٹیم17 جنوری کو اپنی مہم کا آغاز سے زمبابوے کے خلاف کریگی۔ آئی سی سی نے گروپ سی کے چار میچوں کےشیڈول میں ردو بدل کیا ہے۔