کراچی(اسٹاف رپورٹر)حنیف محمد ٹرافی گریڈ ٹو کرکٹ ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ کے دوسرے دن رحیم یارخان میں حیدرآباد کے محمد سلیمان نے کوئٹہ کے خلاف شاندار ڈبل سنچری اسکور کی۔انہوں نے273رنز ا سکور کیے۔ محمد ابراہیم نے 117رنز کے عوض 5وکٹیں حاصل کیں۔ کراچی میں کراچی بلوز اور ڈیرہ مراد جمالی کے میچ میں 45اوورز کا کھیل ممکن ہوا۔ کراچی بلوز کے ثاقب خان نے تین وکٹیں حاصل کیں۔